کمانڈر پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل قاآنی کا کہنا تھا کہ تمام امریکی دہشت گرد افواج کا مقدر خطے سے بھاگنا ہے۔
ایک بیان میں جنرل قاآنی نے کہا کہ کمانڈر جیرالڈ فورڈ 2 ہفتے کی آوارہ گردی کے بعد من گھڑت کہانی بنا کر بحیرہ احمر سے فرار ہوگیا۔
جنرل قاآنی کا کہنا تھا کہ جیرالڈ فورڈ کے کمانڈر نے یمنی بہادر مجاہدین اور ثابت قدم عوام کے خوف سے آبنائے باب المندب سے گزرنے کی ہمت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو جیرالڈ فورڈ طیارہ بردار جہاز کے کمانڈر کو بھی برطرف کرنا چاہیے۔