• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی نواسی امریکا میں گرفتار

قااسم سلیمانی : فائل فوٹو
قااسم سلیمانی : فائل فوٹو 

ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی نواسی حمیدہ سلیمانی کو امریکا میں گرفتار کرلیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی کو گرین کارڈ منسوخی کے بعد حراست میں لیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حمیدہ سلیمانی اور انکی بیٹی امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ کی حراست میں ہیں، وزیر خارجہ نے گزشتہ رات حمیدہ سلیمانی کا رہائشی اجازت نامہ منسوخ کیا تھا۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو  نے کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار امریکیوں پر حملوں کی حمایت کرنے والی رجیم کی حمایتی تھیں، افشار امریکا کو عظیم شیطان کہنے والی رجیم کی کھلے عام حمایت کرتی تھیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا ہے، دونوں امریکا سے بے دخلی کے لیے اب آئس ایجنٹس کی حراست میں ہیں، ٹرمپ انتظامیہ امریکا کو دہشت گرد حکومتوں کے حمایتیوں کی آماجگاہ نہیں بننے دے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید