• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ شکست کا اعتراف

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی : فائل فوٹو
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی : فائل فوٹو 

پاکستان کی قیام امن کی کوششیں بھارت کے لیے دھچکا ہیں، پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان اہم ثالث کے طور پر سامنے آیا۔ بھارت مشرق وسطیٰ مذاکرات سے خارج اور امریکا میں اثر و رسوخ کھو رہا ہے۔

 برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں بھارتی دفاعی تجزیہ کار سشانت سنگھ نے اپنے  مضمون میں لکھا کہ پاکستان، ترکیہ، مصر، سعودیہ پر مشتمل بلاک علاقائی اثر و رسوخ میں تبدیلی کا اشارہ ہے، جو بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔

مضمون نگار نے لکھا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ بھی تعلقات برقرار رکھے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ پاکستان کے فیلڈ مارشل کو ثالث کے طور پر ترجیح دیتے ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سفارتی ہزیمت کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید