• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثرجواب دیا: رانا ثناء

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کو ٹیبل پر بیٹھ کر سیاسی جماعتوں کو حل کرنا چاہیے، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور فوج پر مکمل اعتماد کرتی ہے، سینیٹ سے ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دیا، تاہم یہ افواجِ پاکستان کی قوت کا 10 فیصد بھی نہیں، دشمن دہشت گردی میں ملوث ہے اور اس کے فروغ میں کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر دو مخلص ممالک بھی اس معاملے میں شامل ہوئے اور مذاکرات ہوئے، تاہم ان سے کوئی حل نہیں نکل سکا۔

سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ علی ظفر کی تجویز اچھی ہے اور اس کا جائزہ لیا جانا چاہیے، سیاسی معاملات کو ٹیبل پر بیٹھ کر سیاسی جماعتوں کو خود حل کرنا چاہیے اور ہماری جانب سے پیشکش ہوتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس مقصد کے لیے 2018ء میں انتظامات کیے گئے تھے، اس کے لیے اب بھی مکمل تیاری ہے، البتہ اس کا حاصل نہ ہونا ایک الگ معاملہ ہے، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عدالت میں کب اور کس طرح کیسز مقرر ہونے چاہئیں، اس پر بھی بات ہونی چاہیے، وزیر اعظم نے 3 مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی، تاہم مخالف جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔

قومی خبریں سے مزید