• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکیم کے تحت ملتان سے حج آپریشن کل سے شروع ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری سکیم کے تحت ملتان سے حج آپریشن کل 13 اگست  سے شروع ہوگا۔ شیڈول کے تحت ملتان سے پہلی حج پرواز پی کے 0715  صبح 7 بجکر 50 منٹ پر براہ راست مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہو گی، جس کے ذریعے سعودی عرب جانے والے جنوبی پنجاب کے 189 عازمین حج کو گزشتہ روز حج ڈائریکٹوریٹ ملتان میں پاسپورٹ، ٹکٹیں اور ٹرانسپورٹ اسٹیکر حوالے کر دئیے گئے، اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حج ڈائریکٹر ریحان عباس کھوکھر نے کی جبکہ ماہر تعلیم پروفیسر محمد حسین آزاد، سلیم بلالی، اجمل فاروق باجوہ اور دیگر نے بھی شرکت کی،دریں اثناء حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سےعازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج پرواز کے مقررہ وقت سے پانچ گھنٹے قبل ائرپورٹ پہنچیں ، حج ڈائریکٹوریٹ کے مطابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن، سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی مذہبی امور کے چیئرمین حافظ عبدالکریم ، ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور محمد خان کھچی اور حج ڈائریکٹر ملتان ریحان عباس کھوکھرپہلی حج پرواز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے عازمین حج کو رخصت کریں گے،دوسری طرف حج ڈائریکٹوریٹ ملتان میں عازمین حج کی ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔
تازہ ترین