• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا کارنامہ سر انجام دیا۔

سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنے مجموعی رنز کی تعداد 320 سے زائد کر دی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویرات کوہلی کے 2014 میں قائم کردہ 319 رنز کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔

یہ کامیابی فرحان کے کیریئر میں ایک تاریخی لمحہ ہے اور وہ ٹی20 کرکٹ کی دنیا میں ریکارڈ بریکنگ بیٹرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 60 گیندوں پر 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے، اس طرح ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے،  اس سے قبل انہوں نے نمیبیا کے خلاف میچ میں بھی سنچری اسکور کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید