ایران پر امریکا کے حملے پر امریکی اخبار نے سخت تنقید کی اور اسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غیر ذمے دارانہ اقدام قرار دیا ہے۔
امریکی اخبار نے ایران پر حالیہ حملے کے صدر کے اقدام کو لاپرواہ اور غیر ذمے دارانہ قرار دیا اور لکھا کہ ٹرمپ نے نہ تو عوام کو واضح جواز فراہم کیا اور نہ ہی کانگریس سے باقاعدہ منظوری لی۔
امریکی اخبار نے مزید لکھا کہ صدر ٹرمپ نے 2024ء کی انتخابی مہم میں جنگیں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، گزشتہ 1 سال میں ٹرمپ 7 ممالک میں فوجی کارروائیوں کا حکم دے چکے ہیں۔
ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں201 ایرانی جاں بحق اور 747 زخمی ہوئے ہیں، یہ اعداد و شمار ملک کے24 صوبوں پر کیے گئے حملوں کے ہیں۔
اس سے قبل یہ اطلاع آئی تھی کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کارروائی سے قبل کانگریس کے اہم رہنماؤں کے گروپ ’گینگ آف ایٹ‘ کے تمام اراکین سے رابطہ کیا تھا۔