ایران پر امریکی حملہ قانون کے مطابق ہے یا نہیں اس پر امریکا میں بھی بحث چھڑ گئی۔
کانگریس کو اطلاع نہ دینے اور امریکی مفادات پر شدید اختلافِ رائے سامنے آگیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ انہوں نے ایران پر حملے کی اطلاع دی تھی۔ ’گینگ آف ایٹ‘ اور کانگریسی قیادت کو آگاہ کیا تھا۔
ادھر گینگ آف ایٹ کے رکن ڈیمو کریٹ رہنما سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکا کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں تھا۔