• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایک بڑی کامیابی تھی: ترجمان سیکریٹری جنرل یو این

اسٹیفن ڈوجارک---فائل فوٹو
اسٹیفن ڈوجارک---فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ سے متعلق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایک بڑی کامیابی تھی، جس میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ انتونیو گوتیرس ایران امریکا تنازع کے خاتمے، ثالثی اور تشدد کے خاتمے کے لیے پاکستانی قیادت کی کوششوں کے معترف ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل اقوامِ محتدہ پاکستانی قیادت کی کوششوں پر بے حد شکر گزار ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ایران امریکا تنازع کے خاتمے کے لیے انتونیو گوتیرس پاکستانی حکام سے رابطے میں رہے ہیں۔

اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایک بڑی کامیابی تھی، جس میں دیگر ممالک بھی شامل رہے، تاہم پاکستان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید