• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالاکوٹ: مزاحیہ ٹک ٹاکر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے قصبے بالاکوٹ میں سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیو بنانے والا شہری محمد جاوید پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

ایس پی صابر خان کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر ملزم پولیس اہلکار کی پستول سے گولی چل گئی، جس سے ٹک ٹاکر محمد جاوید موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے بالاکوٹ تھانے میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس موبائل کو آگ لگا دی، اس دوران مبینہ گولی چلنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی، جس میں  ملزم پولیس کانسٹیبل کو جاوید کے پیٹ پر پستول رکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

گرفتاری کے بعد ملزم کو سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

بعدازاں، مزاحیہ ویڈیو بنانے والے محمد جاوید کی ان کے آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

تدفین میں جاوید کے ورثاء، اہلِ علاقہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے شرکت کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید