• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی 100 میں سے صرف 2 فلمیں ہی اچھی ہوتی ہیں: فرحان سعید

اداکار فرحان سعید — فائل فوٹو
اداکار فرحان سعید — فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی 100 میں سے کوئی 2 ہی فلمیں اچھی ہوتی ہیں۔

فرحان سعید نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی فلموں کا موازنہ بالی ووڈ کی فلموں سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کا بالی ووڈ کی فلموں کے ساتھ موازنہ غیر منصفانہ ہے کیونکہ بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب ہے جب کہ پاکستان کی آبادی تقریباً 25 کروڑ ہے۔

گلوکار نے کہا کہ میں بھارت کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو بھارت میں کھلے عام ریلیز ہونے دے اور پھر دیکھیں نتائج کتنے مختلف ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو پسند کرتے ہیں، اگر ہماری مارکیٹ بھی ڈیڑھ ارب کے قریب ہو جائے تو ان لوگوں لگ پتہ جائے گا۔

فرحان سعید نے کہا کہ ہمیشہ سے یہ ناانصافی ہوتی رہی ہے کہ ان کی فلمیں یہاں لگتی ہیں مگر ہماری فلمیں بھارت میں ریلیز ہی نہیں ہونے دی جاتیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اب انٹرنیٹ کی وجہ سے ہمارے ڈراموں نے بھارت میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

گلوکار نے کہ اگر وہی سہولتیں ہمیں بھی ملیں جو بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے لوگوں کے پاس موجود ہیں تو ہم بہت کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

اُنہوں نے بالی ووڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنی سہولتوں کی موجودگی میں بھی بالی ووڈ کی  100 میں سے کوئی 2 ہی فلمیں اچھی ہوتی ہیں اور اب تو وہ بھی نہیں ہوتیں کیونکہ وہ لوگ پروپیگنڈا فلمیں بنانے کی دوڑ میں لگ گئے ہیں۔

فرحان سعید نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے او ٹی ٹی پلیٹ پر بھی 100 میں سے صرف 2 ہی پراجیکٹس اچھے ہیں لیکن مجھے ان کی یہ بات اچھی لگتی ہے کہ وہ کوشش کرتے رہتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید