• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار شعیب ابراہیم نے والد کی صحت سے متعلق تازہ صورتحال بتادی

شعیب خان والد، والدہ اور اہلیہ دیپیکا ککڑ کے ہمراہ - فوٹو: فائل
شعیب خان والد، والدہ اور اہلیہ دیپیکا ککڑ کے ہمراہ - فوٹو: فائل

بھارتی ٹیلی ویژن اداکار شعیب ابراہیم نے بتایا ہے کہ ان کے والد کو ایک بار پھر فالج کا اٹیک ہوا ہے اور اس بار دماغ میں خون بہنے (ہیمریج) کی وجہ سے حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب نے اپنے یوٹیوب چینل پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ والد اس وقت ممبئی کے اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ 

شعیب کا کہنا تھا کہ ’اس بار اسٹروک نہیں بلکہ ہیمریج ہوا ہے۔ پاپا کی حالت بہتر نہیں ہے۔ پچھلی بار خون کے لوتھڑے کی وجہ سے فالج ہوا تھا اور جسم کا بایاں حصہ مفلوج ہو گیا تھا لیکن وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔ اس بار دماغ کے پچھلے حصے میں شدید بلیڈنگ ہوئی ہے اور لگتا ہے کہ نظر پر بھی اثر پڑا ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ڈاکٹرز ایک اینڈواسکوپی طریقہ کار کے ذریعے دماغ کے پچھلے حصے سے جمع شدہ خون نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ہمت سے ہم سب لگے ہوئے ہیں، لیکن پاپا کو اس حالت میں دیکھنا مشکل ہے۔ میں نے امی کو اسپتال نہیں بلایا کیونکہ نہیں چاہتا کہ وہ انہیں اس حالت میں دیکھیں۔‘

یاد رہے کہ شعیب کے والد کو 2021 میں بھی دماغی فالج ہوا تھا، جس کے بعد شعیب اور ان کی اہلیہ دیپیکا ککر نے گھر پر ان کی دیکھ بھال کی۔ شعیب نے ہمیشہ مداحوں کو والد کی صحت کے بارے میں مثبت انداز میں آگاہ رکھا اور امید ظاہر کی کہ وہ صحت یاب ہوں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید