• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان اختر کیساتھ تنازع، رنویر سنگھ پر پابندی لگادی گئی

رنویر سنگھ (دائیں)، فرحان اختر (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل
رنویر سنگھ (دائیں)، فرحان اختر (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (FWICE) نے فلم ساز فرحان اختر کی فلم ڈان 3 سے اچانک علیحدہ کے بعد پیدا ہونے والے تنازع کے بعد اداکار رنویر سنگھ پر پابندی لگادی۔ 

پریس کانفرنس میں فیڈریشن نے اعلان کیا کہ جب تک رنویر سنگھ فرحان اختر کے ساتھ 45 کروڑ کے نقصانات کے معاملے کو حل نہیں کرتے تب تک فلمی صنعت رنویر کے ساتھ کام نہ کرے۔ 

فرحان اختر کی ایکسَل انٹرٹینمنٹ نے اپریل میں شکایت درج کروائی تھی کہ رنویر سنگھ نے تین فلموں کا معاہدہ کیا تھا لیکن انہوں نے آخری وقت میں ڈان 3 سے علیحدگی اختیار کر لی۔

پروڈیوسرز نے مطالبہ کیا کہ تمام پری پروڈکشن اخراجات رنویر سنگھ برداشت کریں۔ فیڈریشن نے ثالثی کی کوشش کی لیکن رنویر نے کہا کہ یہ معاملہ کسی ’مناسب فورم‘ پر حل ہونا چاہیے۔

تاہم فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا، ’فلمی صنعت ایک خاندان کی طرح ہے، جہاں ہر فنکار، ٹیکنیشن اور پروڈیوسر مل کر کام کرتے ہیں۔ سینئر اداکاروں کی اچانک علیحدگی صنعت کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔‘

چیف ایڈوائزر اشوک پنڈت نے کہا کہ یہ رجحان غلط ہے اور مستقبل میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید