بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم کے تحت نصب کیمروں نے دھونی کو ان کی رہائش گاہ کے قریب تیز رفتاری سے گاڑی بھگاتے ہوئے ریکارڈ کیا۔
رپورٹس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر سابق کپتان کو موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ایک ہزار بھارتی روپے کا ای چالان جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس سے قبل جھارکھنڈ اسٹیٹ ہاؤسنگ بورڈ نے رانچی میں رہائشی پلاٹ کے مبینہ غلط استعمال پر بھی دھونی کو نوٹس جاری کیا تھا۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ رہائشی پراپرٹی تجارتی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔