• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم کی شخصیت سے متاثر تھا، فلمیں دیکھ کر سیٹیاں بجاتا تھا، گووندا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا نے کہا ہے کہ وہ نیلم کی شخصیت سے متاثر تھے، انکی فلمیں دیکھ کر سیٹیاں بجایا کرتے تھے۔ 

بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ساتھی اداکارہ نیلم کوٹھاری کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی۔ 1990 کی دہائی میں گووندا کے نام کئی سپر ہٹ فلمیں تھیں اور اسی دوران ان کا نام نیلم کے ساتھ بھی جوڑا گیا۔

ایک انٹرویو میں گووندا نے کہا کہ وہ نیلم کی ’گڑیا جیسی شخصیت‘ سے بہت متاثر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ نیلم کی فلمیں دیکھ کر سیٹیاں بجاتے تھے اور کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔

گووندا نے مزید کہا، ’اس وقت کے رومانس آج کے افیئرز جیسے نہیں تھے۔ ہم بس شور مچاتے تھے، لگتا تھا کچھ چل رہا ہے۔ اصل رومانس صرف ایک دوسرے کو دیکھنے میں تھا۔‘

ماضی کی گفتگو

گووندا نے 1990 میں ایک میگزین کو بھی بتایا تھا کہ نیلم ایسی خاتون تھیں جن پر کوئی بھی دل ہار سکتا تھا، اور وہ خود بھی ان پر دل ہار بیٹھے تھے۔

فلمی جوڑی

گووندا اور نیلم 1980 اور 1990 کی دہائی میں بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار ہوتے تھے۔ دونوں نے ایک درجن سے زائد فلموں میں کام کیا، جن میں لو 86، الزام، خود غرض، سندور اور فرض کی جنگ شامل ہیں۔ ان کی فلمیں اور گانے اکثر سپر ہٹ ثابت ہوئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید