• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال گوہر سے طلاق پر آج بھی افسوس ہے: جمال شاہ

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستان کے نامور اداکار، گلوکار، مصور اور مجسمہ ساز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ فریال گوہر سے شادی ختم ہونے کا پچھتاوا آج بھی ہے۔

حال ہی میں جمال شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے اپنی طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس معاملے پر آج بھی افسوس ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ میری پہلی شادی کو عوام اور قریبی حلقوں نے بہت پسند کیا تھا اور لوگوں کو ہماری جوڑی بھی بے حد پسند تھی، اس لیے طلاق کی خبر سب کے لیے مایوس کن ثابت ہوئی۔

جمال شاہ نے کہا کہ فریال گوہر مضبوط شخصیت کی مالک تھیں جبکہ میرا اپنا مزاج خاصا جذباتی اور غیر متوازن تھا، اسی وجہ سے ہم دونوں کا رشتہ زیادہ دیر چل نہ چل سکا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ وقت میری زندگی کا ایک مشکل دور تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید