مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتِحال کے باعث ایشیائی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس میں بھونچال آ گیا۔
بمبئی کا سینسیکس 2.70 فیصد کم ہو کر 76790 پر آ گیا ہے، جاپان کا نکئی 6.93 فیصد کم ہوکر 51765 پر آ گیا۔
ہانگ کانگ کا ھینگ سینگ 2.56 فیصد کم ہو کر 25097 پر آ گیا ہے۔
کورین کاسپی 8.16 فیصد کم ہو کر 5129 پر آ گیا ہے، انڈونیشیا کمپوزٹ 3.36 فیصد کم ہو کر 7330 پر آ گیا۔
جرمنی کا ڈیسک 2.33 فیصد کم ہو کر 23004 پر آگیا، لندن کا فٹ سی 1.62 فیصد کم ہوکر 10116 ہے۔
فرانس کا سی اے سی 2.70 فیصد کم ہو کر 7775 ہے، اسپین کا آئی بیکس 2.97 فیصد کم ہو کر 16548 ہے، جبکہ سوئٹزر لینڈ کا ایس ایم آئی 2.66 فیصد کمی سے 12740 ہے۔