• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل قریشی کا پاکستانی کرکٹرز کو اہم مشورہ

اداکار فیصل قریشی — فائل فوٹو
 اداکار فیصل قریشی — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے قومی کرکٹرز کو اہم مشورہ دے دیا۔

فیصل قریشی نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ مادری زبان بولنے کی اہمیت پر زور دیتے نظر آ رہے ہیں۔

اُنہوں نے قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں خاص طور پر اپنے کرکٹرز سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اردو بولیں اور اپنی زبان پر فخر کریں۔

اداکار نے کہا کہ میں نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سمیت عالمی سطح پر کئی نامور کھلاڑیوں کو اپنی مادری زبانوں کا استعمال کرنے کے بجائے غیر ضروری طور پر انگریزی میں بات کرنے پر کبھی مجبور ہوتے نہیں دیکھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بلکہ جب ضرورت بھی پڑے تو ایک مترجم ان کی بات کا ترجمہ کرتا ہے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ پاکستانیوں کو اردو بولنے پر فخر ہونا چاہیے اور یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ ہمیں انگریزی نہیں آتی کوئی مسئلہ نہیں ہے، کیونکہ انگریزی ہماری قومی زبان نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید