• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی رکشہ رائڈ سوشل میڈیا پر وائرل

— اسکرین گریبز
— اسکرین گریبز

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی رکشے میں سواری پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ماہرہ خان اپنی خوبصورتی، اداکاری اور عاجزانہ رویے کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر تقریباً 11.8 ملین فالوورز ہیں۔

ان دنوں اداکارہ اپنی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

اسی تشہیری مہم کے دوران وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو رکشے میں سوار ہوکر نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

حال ہی میں ماہرہ خان مقبول گیم شو میں شریک ہوئیں، تاہم شو میں انہوں نے منفرد انداز میں شرکت کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سڑک پر کھڑی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے سیاہ رنگ کا خوبصورت فلور لینتھ انارکلی لباس اور دوپٹہ پہن رکھا تھا۔

ویڈیو میں وہ ایک رکشہ روکتی ہیں اور ڈرائیور سے کہتی ہیں کہ انہیں گیم شو میں لے کر جائے۔

اس مختصر رکشہ سواری کے دوران انہوں نے مشہور بالی ووڈ گانا ہم تو ایسے ہیں بھائیہ بھی گنگنایا، جو اصل میں فلم لگا چنری میں داغ میں اداکارہ رانی مکھرجی پر فلمایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے ماہرہ خان اور ان کے منفرد انداز کو خوب سراہا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید