پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو جھگڑا ختم ہونے کے بعد اداکار فہد مصطفیٰ کے دفاع میں سامنے آگئیں۔
عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے فہد مصطفیٰ اور اپنے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس تنازع کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ فہد مصطفیٰ ایک سیلف میڈ انسان ہیں، انہوں نے اپنا کیریئر بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے، تو صرف ان کے ایک بیان کی وجہ سے ان کے پورے کیریئر پر تنقید نہیں کرنی چاہیے اور اس ایک بیان میں بھی اُنہوں نے جو کہا شاید ازراہِ مزاح ہی کہا ہو یا پھر وہ بیان وقت کی مناسبت کے حساب سے صحیح نہیں تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم سب آگے بڑھ گئے ہیں اور کسی ایک بیان کی وجہ سے کسی کے کام اور کیریئر کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ میں فہد مصطفیٰ کی حمایت میں کھڑی ہوئی، کیونکہ ان پر بہت زیادہ تنقید کی جا رہی تھی۔