• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: پروٹوکول گاڑیوں، ہیلی کاپٹر کے استعمال میں کمی کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔

سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال میں 25 فیصد کمی کی جائے گی، وی آئی پی پروٹوکول گاڑیوں کے قافلوں میں  بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری تقریبات، سیمینارز اور ورکشاپس کو کم کر کے آن لائن منتقل کیا جائے گا، سرکاری اجلاسوں کیلئے زیادہ سے زیادہ ورچوئل پلیٹ فارمز استعمال کئے جائیں گے، سرکاری دفاتر میں 50 فیصد تک ورک فرام ہوم کی سہولت متعارف کروائی جائے گی، تمام تعلیمی ادارے جمعہ کو بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ایندھن کی بچت ہوسکے۔

شادی ہالز اور مارکیٹوں میں غیر ضروری روشنی اور رات دیر سرگرمیوں کو محدود کیا جائے گا، موٹر سائیکل استعمال کرنے والے رجسٹرڈ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید