• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق کے باوجود فریال اور جمال شاہ کو ایک ساتھ کیوں مدعو کیا؟ ندا یاسر نے بتا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے سینئر اور نامور اداکار جمال شاہ اور فریال گوہر کو ایک ساتھ مدعو کرنے کی وجہ بتا دی۔

طلاق کے باوجود فریال اور جمال شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک ساتھ شرکت کی۔

دونوں 1992ء میں طلاق لے چکے ہیں اسی لیے پروگرام میں کچھ لمحات ان کے لیے قدرے عجیب بھی رہے لیکن دونوں نے بہت ہوشیاری سے موقع کو سنبھالا۔

فریال اور جمال شاہ نے پروگرام کے دوران ایک ساتھ گزرے یادگار اور رومانوی لمحات کا ذکر بھی کیا جس پر ندا یاسر کو ان دونوں کو ایک ساتھ مدعو کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اب ندا یاسر نے اپنے ایک انٹرویو میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں دنیا کو دکھانا چاہتی تھی کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے یا لعن طعن کرنے کے بجائے مہذب انداز میں بھی بات ہوسکتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بس یہ وجہ تھی  لیکن لوگوں نے میری نیت کو غلط سمجھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید