ہارر……
میں اور الفریڈ ہچکاک ٹرین میں سفر کر رہے تھے۔
ہچکاک کا شمار دنیا کے عظیم ہدایت کاروں میں ہوتا ہے۔
انھوں نے سنیما کو’’سائیکو‘‘ اور’’ورٹیگو‘‘ جیسی شاہ کار فلمیں دیں۔
ہارر کہانیاں لکھنے کا فارمولا کیا ہے؟ میں نے پوچھا۔
’ذہنی سکون‘ ہچکاک نے اطمینان سے کہا۔
ذہنی سکون؟ میں بھنا گیا۔
اس مہنگائی، بے روزگاری، افراتفری، اور جنگ میں بھلا ذہنی سکون کہاں؟
پھر تم ہارر نہیں لکھ سکتے، ہچکاک نے تاسف سے کہا۔
’’کیوں کہ جب زندگی خود ہارر بن جائے،
تو آدمی صرف ٹریجڈی لکھ سکتا ہے۔‘‘