• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کا ملتان کا دورہ‘ جاری سیوریج ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کیپٹن (ر) نور الامین مینگل کا ملتان کا دورہ، اربوں روپے مالیت کے جاری سیوریج ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈسپوزل سٹیشنز کی اپ گریڈیشن، سیوریج لائنوں کی تنصیب اور پائپ فیکٹری کا معائنہ، ایم ڈی واسا ملتان فیصل شوکت نے منصوبوں کی رفتار، معیار اور پیشرفت پر بریفنگ دی، دورے کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نے پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل سٹیشن اور جہانگیر آباد ڈسپوزل سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا،اس موقع پر ایم ڈی واسا نے بتایا کہ پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن اس وقت 145 کیوسک گنجائش کا حامل ہے، تاہم اپ گریڈیشن کے بعد اس کی استعداد بڑھ کر 205 کیوسک ہو جائے گی، جس سے متعلقہ علاقوں میں نکاسیٔ آب کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا
ملتان سے مزید