ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان جنوبی پنجاب کے صدرشیخ جاوید اختر اور ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ نے کہا ہے کہ مہنگی پٹرولیم مصنوعات اور مہنگی بجلی کا براہراست اثر مہنگائی پر پڑتا ہے اور اسی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں کئی اشیاکی قیمتیں 100فیصد تک بڑھ چکی ہیں جس کی وجہ سے تجارتی و کاروباری نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے حالانکہ تاجر برادری سالانہ اربوں روپے کے ٹیکسز دیتی ہےلیکن اس کے باوجود انہیں مسائلکا سامنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انجمن تاجران نواب پوار روڈ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، نو منتخب صدر بہادر علی جنرل سیکرٹری محمد یٰسین لنگاہ ودیگر عہدیداران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔