ملتان (سٹاف رپورٹر) نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کی تیاری کے حوالے سے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی تیاری اور ترجیحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ شہری سہولت سے جڑی اہم شاہراہوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولتیںفراہم کی جا سکیں،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی تیاری میں عوامی ضروریات اور دیرینہ مطالبات کو ترجیح دی جائے اور اضلاع کی ترقی کیلئے جامع اور قابل عمل منصوبے مرتب کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ بنیادی انفرااسٹرکچر کی بہتری، شہری سہولتوںکی فراہمی اور عوامی فلاح کو ترقیاتی پروگرام کا محور بنایا جائے