• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ جلال الدین رومی کی تقریب چہلم،ممتاز شخصیات کی شرکت

ملتان (سٹاف رپورٹر ) معروف صنعت کار و سماجی رہنماسابق صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان سابق صوبائی وزیر خواجہ جلال الدین رومی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم کی پروقار تقریب رومی ہاؤس آفیسرز کالونی ملتان میں منعقد ہوئی، تقریب میں مختلف مذہبی، سماجی، سیاسی، تاجر اور صنعتکار شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ پروفیسر مظہر سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ جلال الدین رومیایک باوقار، دیانتدار اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے جنہوں نے نہ صرف صنعتی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں بلکہ سماجی اور تجارتی شعبوں میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا، تقریب میںاجتماعی دعائے مغفرت پیر آف گولڑہ شریف پیر سید حسام الدین حسام نے کرائی۔
ملتان سے مزید