• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک کے خصوصی انتظامات اور اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت رمضان المبارک میں جاری انتظامات اور اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں، پرائس کنٹرول اقدامات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے مختلف اقدامات پر بریفننگ دی گئی، کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامی مشینری متحرک ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ گراںفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان دسترخوان منصوبہ کامیابی سے جاری ہے اور ڈویژن بھر میں 34 رمضان دسترخوان قائم کئے گئے ہیں جہاں روزانہ 12 ہزار سے زائد افراد کو افطار فراہم کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ڈویژن میں 5 سہولت بازار فعال ہیں جہاں روزانہ 14 ہزار سے زائد شہری مستفید ہو رہے ہیں۔
ملتان سے مزید