ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے زیر اہتمام مدرسہ فیضان قرآن المجاہد کالونی کچی سرائے ملتان میں یوم شہادت حضرت علیؓ اور دستار فضیلت کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد کیا گیا، محفل سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ حضرت علیؓ نے اپنے علم وشجاعت سے ہمیشہ اسلام کا پرچم سر بلند کیا، پوری دنیا کے مسلمان آپ کے فیض سے قیامت تک فیض یاب ہوتے رہیں گے، محفل سے علامہ ڈاکٹر ارشد شاہ نقیبی، سید ارشاد گیلانی، ملک عامر وینس ، قاری طاہر فیضی، علامہ ریاض نظامی اور خواجہ محسن سیفی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جب کہ محفل کے اختتام پر چار حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔