• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا وجے اور بیٹے جیسن میں دوریاں بڑھ گئی ہیں؟

تصویر، بھارتی میڈیا
تصویر، بھارتی میڈیا

کیا اداکاری سے سیاست دان بننے والےتھلاپتی وجے اور بیٹے جیسن کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں؟

25 سالہ جیسن نے اپنے نام سے والد کے نام کا ’V‘ ہٹا کر والدہ کے نام کا حرف ’S‘ لگانا شروع کردیا ہے۔

ساوتھ انڈیا روایت کے مطابق نام کے ساتھ شامل ابتدائی حرف والد کے نام کی نمائندگی کرتا ہے، جیسن کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد والدہ کی حمایت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بات بھی نوٹ کی کہ جیسن اپنے والد کو انسٹاگرام پر فالو نہیں کرتے ہیں، جس کے بعد قیاس آرائیوں نے مزید تقویت حاصل کی ہے۔

جیسن بطور ہدایت کار اپنی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں مرکزی کردار سندیپ کشن ادا کررہے ہیں۔

وجے اور اہلیہ سنگیتا کے درمیان 27 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد طلاق کی کارروائی جاری ہے، اس دوران بیٹے جیسن وجے نے مبینہ طور پر اپنے پیشہ وارانہ نام میں تبدیلی کی ہے۔

تھلاپتی وجے کی ذاتی زندگی خبروں کی زینت تب سے ہے جب انہوں نے اداکارہ تریشا کرشنن کے ساتھ ایک شادی تقریب میں مشترکہ طور پر شرکت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید