ایشیاء کی بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں بعض مارکیٹوں میں کمی جبکہ چند میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جاپان کے اہم شیئر انڈیکس نکئی میں 0.37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 53620 پوائنٹس پر آ گیا۔
آسٹریلیا کے اے ایکس ایس میں بھی 0.35 فیصد کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 8587 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
چین کی اسٹاک مارکیٹ کے مرکزی شنگھائی انڈیکس میں 0.71 فیصد کمی آئی جس کے بعد یہ 4066 پوائنٹس پر آ گیا۔
دوسری جانب ہانگ کانگ کے ھینگ سینگ انڈیکس میں 1.13 فیصد اضافہ ہوا اور انڈیکس 25754 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
جنوبی کوریا کے کاسپی میں بھی 0.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 5533 پوائنٹس پر آ گیا۔
ادھر بھارت کے سینسیکس میں معمولی بہتری دیکھی گئی اور انڈیکس 0.45 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 74914 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔