• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکر 2026ء کا میلہ، ہاویئر بارڈم سمیت ستاروں کا غزہ و ایران جنگ کے خاتمے کا مطالبہ

— تصویر بشکریہ عالمی میڈیا
— تصویر بشکریہ عالمی میڈیا

آسکر اکیڈمی ایوراڈز 2026ء کے موقع پر متعدد اداکاروں اور فلم سازوں نے غزہ میں جاری معصوم فلسطینوں کی نسل کشی اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران فنکاروں نے ریڈ کارپٹ کو جنگ کے نتیجے میں انسانی جانوں کے نقصان کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانے کے لیے استعمال کیا۔

تقریب کے دوران ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈم نے ایک بیج پہن رکھا تھا جس پر ہسپانوی زبان میں ’NO A LA GUERRA‘ درج تھا، جس کا مطلب ہے ’جنگ نہیں‘، جبکہ ایک دوسرے بیج پر ’آزاد فلسطین‘ لکھا ہوا تھا۔

بہترین انٹرنیشنل فلم کا ایوارڈ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’نو ٹو وار ، فری فلسطین‘، جس پر ہال میں موجود شرکاء نے تالیاں بجا کر ردِعمل دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید