• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 800 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 543 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالرز کم ہو کر 5000 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

تجارتی خبریں سے مزید