پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 16 ہزار 300 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 975 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 858 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 163 ڈالرز بڑھ کر 4413 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔