• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف جنگ عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، جرمن صدر

برلن (جنگ نیوز) جرمن صدر فرینک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف امریکا اسرائیل جنگ عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے ، امریکی تعلقات میں گہری دراڑ پیدا ، اس کی طاقت کی سیاست پر اتحادیوں سمیت دنیا بھر میں اعتماد کم ہو گیا ہے۔ایران کی جانب سے امریکا پر فوری حملے کا کوئی ٹھوس خطرہ موجود نہیں تھا۔برلن میں جرمن وزارت خارجہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس کی یوکرین پر 2022کی یلغار کی طرح اب حالات پہلے جیسے نہیں رہیں گے اور 20جنوری 2025کے بعد کی دنیا میں واپسی ممکن نہیں۔جرمن صدر نے کہا کہ امریکا کی طاقت کی سیاست پر نہ صرف اتحادیوں بلکہ دنیا بھر میں اعتماد کم ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی اقدام کو صرف اس لیے درست قرار نہیں دیا جا سکتا کہ اسے نام نہ دیا جائے۔

دنیا بھر سے سے مزید