کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی اخبار نے منگل کے روز رپورٹ دی ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو خفیہ طور پر مطلع کیا ہے کہ ایرانی رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔یدیعوت احرونوت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات اور کسی معاہدے تک پہنچنے کی منظوری دے دی ہے۔