• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اظہار یکجہتی، امریکی تیل پابندی کے درمیان ایڈ فلوٹیلا کیوبا پہنچ گیا

ہوانا (اے ایف پی)عالمی یکجہتی کا اظہار، امریکی تیل پابندی کے درمیان ایڈ فلوٹیلا کیوبا پہنچ گیا۔طبی سامان، خوراک اور سولر پینلز امداد،امریکی پابندیوں سے کیوبا شدید توانائی بحران کا شکار، ایندھن کمی کے باعث بار بار بلیک آؤٹ، ٹرانسپورٹ اور خوراک قلت جیسے مسائل پیدا ہو چکے ۔امریکا کی جانب سے تیل کی فراہمی پر پابندی کے باعث شدید توانائی بحران کا شکار کیوبا میں امدادی بحری قافلے کا پہلا جہاز ہوانا پہنچ گیا، جو طبی سامان، خوراک اور سولر پینلز لے کر آیا ہے، یہ قافلہ میکسیکو سے روانہ ہوا تھا اور خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار رہا، جبکہ مزید جہاز بھی جلد پہنچنے کی توقع ہے، امدادی مشن کو عالمی کارکنوں کی حمایت حاصل ہے اور اس کا مقصد کیوبا میں بڑھتے انسانی بحران کے اثرات کم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید