• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی چیف آف دی ایئر اسٹاف کی سرکاری دورے پر نئی دہلی آمد

لاہور(خالدمحمودخالد) برطانیہ کے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل سر ہارو سمتھ بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز نئی دہلی پہنچ گئے۔ دورے کے آغاز پر ایئر چیف مارشل سر ہارو سمتھ نے نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور انڈین ایئر فورس کی جانب سے پیش کیے گئے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں ان کی بھارتی ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ سے اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی سطح پر تبدیل ہوتے سکیورٹی منظرنامے، نئی فضائی خطرات اور دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایئر چیف مارشل سر ہارو سمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کا دورہ کرنا اور اپنے معزز ساتھی اور دوست ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کی میزبانی میں دفاعی شراکت کو مزید مضبوط کرناان کیلئے ایک اعزاز ہے۔یہ دورہ 25 مارچ تک جاری رہے گا، جس دوران مزید اعلیٰ سطح ملاقاتیں اور تبادلہ خیال متوقع ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید