پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور کے بولنگ آل راؤنڈر ایرون ہارڈی نے کہا ہے کہ وارم اپ میچ کے بعد آج ٹریننگ کی، ایونٹ کےلیے تیار ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں 27 سالہ ایرون ہارڈی نے کہا کہ زلمی کا اسکواڈ متوازن ہے، تجربہ کار ٹاپ آرڈر ہے، بابر اعظم سے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد آج ٹریننگ کی، پی ایس ایل کے لیے تیار ہیں، بابر اعظم کوالٹی پلیئر ہیں، میچور کپتان، ٹی ٹوئنٹی کو جانتے ہیں۔
پشاور زلمی کے بولنگ آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں دیکھ کر سب خوش ہوئے، اب آسٹریلوی کھلاڑی یہاں کھیل رہے ہیں، اس سے دوستی بڑھتی ہے۔