• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیہ حسن پاپ میوزک کا بھرپور اور خوب صورت تعارف

Pakistani Pop Singer Nazia Hassan 16th Death Anniversary
وہ آئی، چھائی اور چلی گئی۔۔۔حسن، دلکشی، فن اور شہرت میں اپنی مثال آپ نازیہ حسن کے چاہنے والے آج ان کی 16ویں برسی منا رہے ہیں ۔

من موہنی صورت ،دلکش اندازاور خوبصورت آواز۔۔۔کوئی نازیہ حسن کاتعارف ایسے ہی کراسکتا ہے۔نازیہ حسن کو جنوبی ایشیا میں پاپ میوزک کا پہلا بھرپور اور خوبصورت ترین تعارف کہا جائے توبے جا نہ ہوگا۔

نازیہ حسن کے کئی گیت ہٹ توکئی سپرہٹ ،قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی نازیہ حسن اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی رہیں۔

حسن اور موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن محض 35 برس کی عمر میں کینسر کے مرض کے باعث 13 اگست2000کو اس دار فانی سے رخصت ہوگئیں لیکن ان کی سریلی آواز اور مسکراتے چہر ے سے پرستاروں کی دوستی اب تک قائم ہے۔
تازہ ترین