امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کو ریڈ لائن کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا ہے، کوئی جواز ہے کہ 4 ارب روپے میں کریم آباد کی 2 گلیاں بنائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن کی کوئی ضرورت نہیں تھی، اس کی مد میں کراچی کے شہریوں کےلیے ڈیڑھ سے 2 ہزار بسیں آسکتی تھیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کےفور کا یونیورسٹی روڈ پر کام کیوں بند ہوا؟ پیپلز پارٹی لوٹنے کے لیے کراچی کو اون کرتی ہے، جنہوں نے ان کو مسلط کیا وہی اس گند کو صاف کریں۔