• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ آسٹریلیا نے کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں بولنگ سے منع کر دیا

کیمرون گرین---فائل فوٹو
کیمرون گرین---فائل فوٹو

آئی پی ایل کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو بولنگ سے روک دیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں بولنگ سے منع کیا ہے، مہنگے ترین کرکٹر کے بولنگ نہ کرانے پر بھارتی میڈیا میں سوالات اٹھائے جانے لگے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو 25.20 کروڑ بھارتی روپے میں کے کے آر نے لیا تھا، کیمرون گرین آئی پی ایل کے مجموعی طور پر تیسرے جبکہ مہنگے ترین اوورسیز پلیئر ہیں۔

کیمرون گرین نے کے کے آر کی طرف سے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کی، ہائی اسکورنگ میچ میں کے کے آر کو شکست ہوئی تو ہر کسی نے کیمرون گرین کی بولنگ سے غیر حاضری کو نوٹ کیا۔

کے کے آر کے کپتان اجنکیارہانے نے کیمرون گرین کے حوالے سے سوال پر کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھیں۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے  ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمرون گرین کو مختصر وقت کے لیے بولنگ سے روکا گیا ہے، کمر کے نچلے حصے کی انجری کی احتیاط کے لیے بولنگ سے روکا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کے کے آر کو اس حوالے سے باقاعدہ طور پر بتا دیا گیا تھا، کیمرون گرین بھارت میں بولنگ لوڈ کا خیال رکھ رہے ہیں، 10 سے 12 روز میں بولنگ میں واپسی ہو سکتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید