• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ام رباب کیس میں وڈیرہ شاہی جیت گئی، انصاف ہار گیا: حافظ نعیم الرحمٰن ‏

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ام رباب کیس میں وڈیرہ شاہی جیت گئی اور انصاف ہار گیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ‏ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی تاریخی جدوجہد کو سلام، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے سوال ہے کہ کیا ام رباب چانڈیو سندھ کی بیٹی نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ام رباب کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ دادا، والد اور چچا کے تہرے قتل کیس کے فیصلے پر امِ رباب چانڈیو نے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔

امِ رباب چانڈیو نے کہا کہ آج میرے والد، چچا اور دادا کے قتل میں ملوث 8 ملزمان کو باعزت بری کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سرداروں کی خواہش ہے کہ وہ مجھے ڈرا ہوا اور روتا ہوا دیکھیں، تاہم یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید