رجسٹرڈ کاروباری افراد کیلئے انوائس میں غلطی کو درست کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلامیہ کے مطابق کاروباری افراد ایک یا ایک سے زیادہ انٹیگریٹڈ سسٹم استعمال کرسکتے ہیں۔ غلطی کی صورت میں 3 دن میں انوائس کینسل، ڈیلیٹ یا اپ ڈیٹ کی جاسکے گی۔
ایف بی آر کے انٹیگریٹڈ سسٹم کے ذریعے صرف 72 گھنٹے میں ہی تبدیلی ممکن ہوگی۔ غلطی کی صورت میں وقت گزرنے پر کمشنر کی منظوری لازمی قرار دے دی گئی۔
ایف بی آر کے مطابق انوائس کینسل، ڈیلیٹ یا اپ ڈیٹ کرنے کیلئے اضافی شرائط عائد ہوسکتی ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق اس کا مقصد سیلز ٹیکس کی رئیل ٹائم، شفاف رپورٹنگ اور کاروبار میں آسانی ہے۔