• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور اسلام آباد میں آٹے کی قیمت میں اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 15 کلو آٹے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کی قیمت 3 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آٹے کی فی کلو قیمت 190 سے 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ میدہ، فائن آٹے کی 80 کلو کی قیمت 15 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔

گندم کی فی من قیمت ساڑھے 5 ہزار روپے سے زائد ہے۔

واضح رہے گندم کا سرکاری ریٹ فی من 45 سو روپے ہے تاہم مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت بڑھنے کے باعث آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید