زمبابوے سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندر کے کھلاڑی سکندر رضا نے سوشل میڈیا پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے فیملی سے ملاقات کروانے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔
39 سالہ سالہ سکندر رضا، جو زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہیں، نے کہا کہ میری فیملی اور رشتہ داروں کو میرے کمرے میں ملنے کی اجازت دینے پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور منیجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
زمبابوین آل راؤنڈر نے کہا آپ کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔