پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 8ویں میچ کی فاتح ٹیم کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے کہا ہے کہ صاحبزادہ فرحان نے زبردست بیٹنگ کی۔
لاہور میں میچ کے اختتام پر حیدر آباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین اور ملتان سلطانز کے قائد ایشٹن ٹرنر نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔
ایشٹن ٹرنر نے کہا کہ ٹیم کی اب تک کی کارکرگی بہترین رہی ہے، صاحبزادہ فرحان نے زبردست بیٹنگ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری اننگز میں ڈیو کی وجہ سے ہدف حاصل کرنا آسان ہوگیا۔
دوسری طرف مارنس لبوشین نے کہا کہ بورڈ پر 225 رنز لگیں تو اسے ڈیفینڈ کیا جاسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ معاذ صداقت اور شرجیل نے بہترین بیٹنگ کی، ملتان سلطانز نے بھی بہت اچھی بیٹنگ کی۔