پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 8ویں میچ کے بہترین کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ سنچری بنائی اور ہماری ٹیم میچ جیتی۔
لاہور میں حیدر آباد کنگز مین کے خلاف ملتان سلطانز کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے 57 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 8 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔
انہوں نے کہا کہ سپورٹ اسٹاف اور منیجمنٹ کی بہت سپورٹ حاصل ہے، بالکل نہیں لگ رہا ہے کہ ملتان سلطانز میری نئی فرنچائز ہے۔
اس فتح کے ساتھ ہی ملتان سلطانز کی ٹیم نے پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔