کراچی کے سانحۂ گل پلازا سے متعلق قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی انکوائری مکمل کر لی۔
کمیشن کے مطابق رپورٹ 7 اپریل تک حکومتِ سندھ کو پیش کر دی جائے گی، اس سلسلے میں سیکریٹری قانون کو بھی 7 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے اور انہیں باقاعدہ خط ارسال کر دیا گیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کے ساتھ تمام متعلقہ ریکارڈ بھی حکومتِ سندھ کے حوالے کیا جائے گا۔
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ رپورٹ کو عوام کے سامنے لانا یا نہ لانا حکومتِ سندھ کا اختیار ہو گا۔