• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کی 2 بار پیوندکاری سے گزرنے والی خاتون کا سلمان سے متعلق بڑا انکشاف

تصویر، بھارتی میڈیا
تصویر، بھارتی میڈیا

بھارت میں 2 بار دل کی پیوندکار ی سے گزرنے والی خاتون نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار سلمان خان سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رینا راجو نامی خاتون نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ وہ 2 بار دل کی پیوندکاری سے گزر چکی ہیں، اس مشکل وقت میں سلمان خان نے خاموشی سے اُن کا ساتھ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ دل کی پہلی سرجری کے دوران سلمان خان نے نہ صرف رابطہ کیا بلکہ 2 گھنٹے طویل گفتگو کے دوران حوصلہ دیا، میری خاموشی سے مدد بھی کی، یہ وہ اقدام ہے جس سے عوام لاعلم ہیں۔

رینا راجو نے مزید کہا کہ میں ایک پوسٹ ٹرانسپلانٹ تنظیم چلاتی ہوں، اس فاؤنڈیشن کے آغاز کے مرحلے میں سلمان خان نے مجھے یاد رکھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسری پیوند کاری کے بعد بالی ووڈ کے اسٹار اداکار نے مجھ سے کافی دیر ملاقات کی، وہ مجھے فلم کے سیٹ پر لے گئے اور کئی خوشگوار یادیں دیں۔

خاتون رینا راجو نے کہا کہ سلمان خان نہایت مہربان اور مخلص انسان ہیں، جو آج بھی مجھ سے رابطے میں رہتے ہیں اور مشکل وقت میں حوصلہ بڑھاتے ہیں۔

سلمان خان نے 2007ء میں اپنی فاؤنڈیشن بیئنگ ہیومن شروع کی، وہ اس تنظیم کے ذریعے لوگوں کی صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں مدد کررہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار آخری بار فلم سکندر میں اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ نظر آئے تھے، وہ اس وقت اپنی نئی فلم ماتر بھومی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ریلیز جلد متوقع ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید